اسلام آباد: پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میاں رضا ربانی آج تاریخ میں پہلی باربلامقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہوگئے، ان کے مقابلے پر کسی نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔
میاں رضا ربانی کو حکومت اور اپوزیشن نے گذشتہ روزچیئرمین سینٹ کے لئے متفقہ امیدوارکے طورپرنامزد کیا تھا۔
وزیراعظم میاں نواز شریف نے نو منتخب چیئرمین سینٹ کو ایوانِ بالا میں بلا مقابلہ منتخب ہونے پرمبارک بعد دی۔
رضا ربانی پیپلزپارٹی کے دورِحکومت میں سینٹ میں قائد ایوان بھی رہے ہیں۔ انہوں وفاقی وزیر ِقانون کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں ہیں اور 18ویں اور 19 ویں ترمیم لانے والی کمیٹی کے سربراہ بھی رہے ہیں۔
حلف برداری کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہرکام آئین اور قانون کے ضابطے کے مطابق انجام دیں گے اور سب کے ساتھ برابری کا سلوک روا رکھیں گے