اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرزکراچی میں آئین کےمطابق اختیارات کےتحت ہی کارروائی کررہی ہے،شہر میں بدامنی کم ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وزیرداخلہ نے کہاکہ رینجرزکوکراچی میں اختیارات انسداددہشت گردی ایکٹ کےتحت دیئےگئے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کافیصلہ پی ٹی آئی کے لیے سبق ہے،اعلیٰ ترین عدالت تحقیقات کے بعد حقائق قوم کے سامنے لائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس سے رابطے میں ہیں،اسکاٹ لینڈ یارڈ نےآخری گرفتار شخص تک رسائی کے لیے عید کےبعد درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں،دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے۔