ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

رینجرز کا شوروم اورسنی تحریک کے دفتر پرچھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فش ہاربر کے وائس چیئرمین کی نشاندہی پرصبح سویرے ان کے شوروم پررینجرزنے چھاپہ مارا اوراہم دستاویزات اورگاڑیاں تحویل میں لے لیں، ایک اور کاروائی میں سنی تحریک کے دفترپربھی چھاپہ مارکربعض کارکنان حراست میں لیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرمیں چھاپہ مارکر فش ہاربر کے وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کوحراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنقل کیا گیا۔

رات بھرپوچھ گچھ کے بعد رینجرز نے سلطان قمرصدیقی کے ذاتی شوروم پرصبح سویرےچھاپہ مارکرچند گاڑیاں اور اہم دستاویزات بھی اپنی تحویل میں لے لیے۔

رینجرزذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے چیئرمین قمرصدیقی سےمزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے ایک اورکارروائی میں سنی تحریک کے مرکزی دفتربھیم پورہ میں چھاپہ مارااوردیرتک دفترکوگھیرے میں لے کرتلاشی لی۔

رینجرزنے چھاپے کے دوران چند کارکنان کوحراست میں بھی لیا، اس حوالے سے سنی تحریک کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ سنی تحریک کراچی سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں