برازیل میں آسمانی بجلی گرنے سے مقدس مورتی کو نقصان پہنچے پرعوام خوفزدہ ہے، حکومت سے مورتی کی مرمت کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے دارلحکومت ریوڈی جنیرو کے پہاڑ پر نصب دیوقامت تاریخی مقدس مورتی پر آسمانی بجلی گرنے سے مورتی کے ہاتھ اور جسم پر نشانات پڑ گئے ہیں۔
دوسری جانب برازیلین حکومت نے موسمیاتی خرابی کے باعث مورتی کی مرمت آئندہ ماہ کرانے کا اعلان کیا ہے، جس پر شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ، یاد رہے کہ برازیلین اپنے عقیدے کے تحت اس مورتی کو مقدس سمجھتے ہیں اور مورتی پر آسمانی بجلی گرنے سے خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔