اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

زبردستی دکانیں بند کرانا ہمارا مقصد نہیں‌ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زبردستی دکانیں بند کرانا ہمارا مقصد نہیں‌ہے۔

ملتان میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے زبردستی دکانیں نہ فیصل آباد میں اور نہ کراچی میں بند کرائی تھیں اور لاہور میں بھی ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کس کے ہاتھ میں انڈے اور ڈنڈے تھے سب نے دیکھا ہے ,انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنادیا جائے جو فیصلہ کرے کہ کون صحیح اور کون غلط ہے، اور اگر ہماری بات ٹھیک ہے تو پھر اصلاحات کی جائیں، انہوں نے کہا کہ سب نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن کرسی کے لالچ میں سب خاموش ہیں۔

- Advertisement -

 انہوں نے کہا کہ سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کی الیکشن دھاندلی والی بات پر عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے لیکن اس کے برعکس عوام نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت تک تبدیلی نہیں آسکتی جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بدحالی کی بڑی وجہ نااہل اور کرپٹ قیادت ہے، آج صورتحال یہ ہے کہ ہر پاکستانی نوے ہزار روپے کا مقروض ہے,تقریب میں سو سے زائد ملتان کی مارکیٹؤں اور بازاروں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور اؔل پاکستان انجمن تاجران خواجہ شفیق کی قیادت میں شاہ محمود قریشی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں