پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

زیارت ریزیڈنسی کیس : تینتیس ملزمان پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں تینتیس ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ لہڑی میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد جبکہ جعفر آباد میں ریلوےٹریک سے برآمد بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں حیربیار مری سمیت تینتیس ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ زیارت ریزیڈنسی کو 15جون 2013کو حملہ کرکے تباہ کردیاگیا تھا۔

دوسری جانب لہڑی کے علاقے کالڑا میں چھاپے کے دوران ٹویاٹا ڈبل کیبن سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

- Advertisement -

جس میں دو عدد ایئر کرافٹ گن اور اس کے سینکڑوں راونڈز، چار کلاشنکوف، دو ایل ایم جی ،ایک ر اکٹ لانچر اور اس کے آٹھ گولے اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

ادھر جعفرآباد کے قریب ریلوےٹریک پربم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا جبکہ ٹرینوں کوجیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک لیاگیا،بعد میں بم کو ناکارہ بنا کر تین گھنٹے بعد ریلوے ٹریفک بحال کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں