اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی کی تعمیر کا کام مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

زیارت میں قائداعظم محمد علی جناح کی ریزیڈنسی کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ،جس کا افتتاح عنقریب ہوگا،ریزیڈنسی کی تعمیر مکمل ہونے کے ساتھ ہی زیارت شہر کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں۔

بلوچستان کے پرفضا مقام زیارت میں واقع قائداعظم محمد علی جناح کی ریزیڈنسی گزشتہ سال پندرہ جون کو دہشت گردی کے واقعے میں تباہ ہوگئی تھی جس کے بعد اس کی دوبارہ تعمیر ومرمت کا کام شروع کردیا گیا تھا،اور پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے چار ماہ کے قلیل عرصہ میں اس کی تعمیر مکمل کرلی گئی اس یادگار عمارت کی تعمیر کا کام تکمیل کو پہنچتے ہی زیارت کی رونقوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔

ریزیڈنسی کی عمارت کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لئے اس میں پتھروں کے علاوہ ساگوان اور دیہار اقسام کی لکڑی استعمال کی گئی، ریزیڈنسی کا افتتاح عنقریب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے جس کے بعد اسے عام لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا،ریزیڈنسی کا افتتاح ہونے کے بعد زیارت کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں امکان ہے کہ آئندہ چار ماہ کے دوران زیارت میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد آئے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں