جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

زین قتل کیس: مصطفٰی کانجو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفٰی کانجو کو زین قتل کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے طالب علم زین کو قتل کرنے کے الزام میں مصطفٰی کانجو اور اس کے چار محافظوں صادق، سعد، اکرام اور آصف کو سخت سکیورٹی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ مصطفٰی کانجو اور اس کے محافظوں کی فائرنگ سے طالب علم زین قتل ہوا ہے، ملزموں سے ابھی تفتیش باقی ہے، لہذا عدالت 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے۔

- Advertisement -

مصطفٰی کانجو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس مخالفین کے ساتھ مل کر اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسا رہی ہے، طالب علم زین مصطفٰی کانجو کی فائرنگ سے ہلاک نہیں ہوا۔

عدالت نے قرار دیا کہ قانون اور انصاف کے مطابق ہی کیس کا فیصلہ کیا جائے گا، جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مصطفٰی کانجو نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وقت ثابت کرے گا کہ زین کو اس نے قتل نہیں کیا، الزامات بے بنیاد ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں