اسلام آباد: سابق صدر مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس کی سماعت آج ہوگی جس کی سماعت تین رکنی خصوصی بینچ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت آج خصوصی عدالت میں ہو گی۔ کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔
خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت ایک ہفتے کے بعد آج گئی۔ وکیل صفائی بیرسڑ فروغ نسیم دلائل مکمل کر چکے ہیں، آج پروسیکیوٹر اکرم شیخ جوابی دلائل دیں گے۔