پشاور : تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےپولی گرافک ٹیسٹ کی بھرپورمزاحمت کریں گے۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ دنیابھرکی عدالتوں میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی اہمیت نہیں، سابق وزیراعظم کاپولی گرافک ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بہت جلد تحریک کی کال دیں گے ، اپنےوقت اورحالات کے مطابق تحریک کا اعلان کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی گرینڈ اپوزیشن اتحاد چاہتے تھے لیکن گرینڈالائنس کیلئے جے یو آئی کوڈی آئی خان میں نشستیں دینےپربھی راضی تھے۔