سال دوہزار تیرہ برطانوی گلوکاروں کیلئے کامیابی کا سال رہا ، بر طانیہ کے راک بینڈ نے اس سال مداحوں کے دل جیتنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، بہترین میوزک البم نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔
برطانوی میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کی میوزک البم مڈنائٹ میموریز سال دو ہزار تیرہ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی جس کی سات لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔
”ون ڈائریکشن“ بینڈ لیام پئین، ہیری اسٹائلز، لوئی ٹوم لن سن اور پاکستانی نژاد زین ملک پر مشتمل ہے۔اس بینڈ نے اب تک کئی ایوارڈ حاصل کیے ہیں، ون ڈائریکشن بینڈ پر بننے والی فلم نے باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔
دوسری طرف برطانوی راک بینڈ آرکٹک منکیز کی البم ایم سال دو ہزار تیرہ کی سب سے زیادہ آن لا ئن دیکھی جانے والی البم رہی، برطانوی راک بینڈ بیسٹائل کی بیڈ بلڈ البم گزشتہ سال کی سب سے زیادہ بکنے والی ڈیجیٹل البم بن گئی۔