پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے والدین نے صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے شہداء کیلئے سول ایوارڈ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے سانحے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہداء کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کے قاتلوں کو سامنے نہ لایا گیا تو 19 مارچ کو وزیراعظم ہائوس اور سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ 3 ماہ گزر جانے کے باوجود شہداء کے قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، حکومت ہر سال 16 دسمبر کو یومِ سوگ کے طور پر منائے اور قومی پرچم سرنگوں رکھے جبکہ اس روز پورے ملک میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا جائے۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل کی کہ انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس اپنا کردار ادا کریں۔