لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے سی سی پی او کوئٹہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری حکومت کی بنائی جوائنٹ انویسٹی گیس ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔
علامہ طاہرالقادری نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ عبدالرزاق چیمہ شہباز شریف کے فیملی فرینڈ ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن قتل عام پر جے آئی ٹی کا اجلاس بدھ کو ہو رہا ہے۔جو سی سی پی او کوئٹہ کی سربراہی میں ہوگا جےآئی ٹی ممبران میں آئی ایس آئی کی جانب سےکرنل احمد شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سےایڈیشنل آئی جی راحت علی اورسی آئی اےکےخالدابوبکرجے آئی ٹی کے ارکان ہیں، پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پانچ ماہ مکمل ہونے پر منگل کو شہرشہر احتجاج بھی کیا تھا، عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواستیں بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔