اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سانحہ نَلترمیں زخمی انڈونیشین سفیر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

جگارتہ: سانحہ نَلترمیں زخمی انڈونیشیا کے سفیر انتقال کرگئے۔

گلگت کی وادی میں رونما ہونے والے بدترین حادثے نے کئی جانوں کو نگل لیا ۔ نلتر حادثے میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر محمد برہان محمد انتقال کرگئے۔ انڈونیشا کے سفیر سنگا پور کے ہسپتال میں گزشتہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے ۔سفیر محمد برہان محمد کا ستر فیصد جسم جھلس گیا تھا۔

ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی افراد کو گلگت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے نور خان بیس لایا گیا، جہاں سے انھیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں انڈونیشیا، پولینڈ، ہالینڈ اور ملائیشیا کے سفیر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

وزیراعظم نوازشریف نے گلگت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھرمیں سوگ کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں