اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سب کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤکروں گا، رضا ربانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ کے عہدے کے لئے نامزد سینٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سب کے ساتھ قانون اورسینٹ کے ضابطے کے مطابق برتاؤ کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف نے آج دوپہر سیاسی رہنماؤں کو ظہرانے کی دعوت دی تھی اوراس دعوت میں وزیر اعظم نے متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدواررضا ربانی کی حمایت کااعلان کیا تھا۔

اعلان کے بعد رضاربانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کا کام قانون سازی ہے اور اسے ایک فعال ادارہ بنانا ہے جس کے لئےتمام جماعتوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

ڈپٹی اسپیکرسے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیئے‘، لیکن حتمی فیصلہ سیاسی رہنماء ہی کریں گے۔

انہون نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سمیت تمام رہنماؤں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان پر اعتماد کا اظہار کر کے انہیں بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں