پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

سربراہ سنی تحریک نے خود کو حراست میں لینے کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ان کے حراست کی خبر بے بنیاد ہے، سنی تحریک کراچی آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

سنی تحریک کے مرکز پر چھاپے اور کارکنان کی گرفتاری پر سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری رینجرز حکام سے ملاقات کیلئے رینجرز ہیڈ کوارٹرز گئے تو ان کو رینجرز نے پوچھ گچھ کے لیے روک لیا جبکہ ان کے گن مین اور دیگر ساتھیوں کو جانے کی اجازت دے دی۔

ثروت اعجاز قادری کو رات گئے رہا کردیا گیا لیکن انہوں نے پوچھ گچھ اورحراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

- Advertisement -

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے سنی تحریک کراچی آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، اگر ان کی جماعت میں کوئی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے تو بتایا جائے مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں