ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سردی کی شدت میں اضافہ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ :بلوچستان کے سرد علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، قلات میں منفی تین جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت سمیت شمال مغربی بلوچستان کے مختلف علاقے گزشتہ دو روز سے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، یخ بستہ ہواﺅں سے بچنے کے لئے شہریوں نے گرم کپڑوں سویٹرز اور کوٹ پہننا شروع کردیئے ہیں جبکہ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے اور لوگ ٹھٹھر کر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات قلات میں درجہ حرارت منفی تین جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں