کولمبو : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری چوتھے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئےدو سو ستاون رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت بیسویں اوور کا کھیل جاری ہے اور کریز پر احمد شہزاد 63 اور محمد حفیظ 16 کے ساتھ موجود ہیں۔جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی 28 بولوں پر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو کر پویلین جا چکے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کیخلاف سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کو پہلی کامیابی ابتدائی اوور کی دوسری گیند پر ملی جب محمد عرفان نے کوشل پریرا کو عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
تلکارتنے دلشن اور تھریمانے نے وکٹ پر جم کر کھیل شروع کیا اور ایک سو نو رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، دلشان کو نصف سنچری بنانے کے بعد عماد وسیم نے کلین بولڈ کردیا۔
ایک اینڈ سے تھریمانے اسکور میں اضافہ کرتے ہوئے نوے رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے، پاکستانی بولرز نے اپنا کمال دکھایا اور میزبان ٹیم کو دو سو چھپن رنز تک محدود کردیا۔
محمد عرفان نے تین،انور علی نے دو،راحت علی،یاسر شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس وقت 36 ویں اوور کا کھیل جاری ہے اور پاکستان کےتین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی احمد شہزاد نے 90 بولوں پر95 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس کے بعد محمد حفیظ 88 بولوں پر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
چھتیسویں اوور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 216 رنز تین کھلاڑی آؤٹ ہے ۔
میچ کے 41 ویں اوور میں پاکستان نے سری لنکا کاہدف 257 رنز مکمل کر کے میزبان ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان نےسری لنکاکو 9 سال بعدون ڈےسیریزمیں شکست دے دی، پاکستان نےسری لنکاکا257رنزکاہدف 40.5اوورزمیں پوراکرلیا، احمدشہزاد 95 ،محمدحفیظ 70اوراظہرعلی نے33رنزبنائے۔