اسلام آباد: حکومت نے دہشت گردی کے بعد دیگرجرائم میں سزائے موت پانے والے افراد پرعائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ حکومت نے سزائے موت پانے والے قیدیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
سزائے موت کے منتظر تمام قیدیوں کی پھانسی پر اب فوری عمل درآمد کیا جائے۔
وزارت داخلہ کا حکم نامہ چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کو بھی جاری کیا گیا ہے۔
چند روز قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو یہ تجویز دی گئی تھی کہ دہشت گردوں کے علاوہ سزائے موت کے جو دیگر قیدی ہیں ان پرعائد پھانسی کی پابندی بھی ختم کردی جائے۔
وزیراعظم نوازشریف سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔