پشاور: باچاخان ائیر پورٹ پر سعودی ایئر لائنز نے سات آگست تک فضائی سروس بدستور معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سعودی ایئر لائنز نے پشاور کے ایئرپورٹ سے فلائیٹ آپریشن معطل کرنے کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے، ذرائع کے مطابق سعودی ایرلائنز نے باچا خان ائیرپورٹ سے سات آگست تک فضائی سروس بدستور معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد ایئر پورٹ سے سعودی ایئر لائنز کے جاری رہنے سے مسافروں کو مشکلات اٹھانی پڑ رہی ہیں، باچاخان ایرپورٹ پر پی آئی اے کے مسافر طیارے کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کے بعد سعودی ائیر لائنز نے پشاور کے ائیر پورٹ سے فلائیٹ آپریشن معطل کیا تھا۔