اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب کے کاروباری وفد کا متوقع دورہ پاکستان، اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کے کاروباری وفد کے متوقع دورہ پاکستان کے انتظامات کے لئے 16 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کاروباری وفد کے متوقع دورہ پاکستان کے پیش نظر وزیر اعظم شہبازشریف نے 16رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرپیٹرولیم کوکمیٹی کاچیئرمین مقرر کردیا ہے جبکہ کمیٹی میں وفاقی وزراتجارت،نجکاری،پاور اورصنعت و پیداوار ارکان میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر،سیکریٹری ایس آئی ایف سی ، چیف پروٹوکول وزارت خارجہ کمیٹی کےارکان کا حصہ ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وزیر مملکت آئی ٹی ، سیکریٹریزپاور،پیٹرولیم، داخلہ،آئی ٹی،تجارت ،سرمایہ کاری بورڈکمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی سعودی وفد کےلئےبزنس میٹنگز کے انتظامات کرے گی جبکہ کمیٹی کو وفد کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے،وزارت تجارت کمیٹی کے لیے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں