چنائی: پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل کاچنائی میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا، جس کا نتیجہ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے شہرچنائی میں آئی سی سی کی بائیو میکنک لیبارٹری میں اجمل کے ایکشن کی حتمی جانچ ہوگئی، رپورٹ ایک ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کے ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ آئندہ ہفتے تک آنے کا امکان ہے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بھی ہو جائے گا۔
اجمل کا ایکشن گزشتہ برس اگست میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آف اسپنر کا چار مرتبہ انگلینڈ کی لیبارٹری میں غیر سرکاری ٹیسٹ ہوا جس میں بہتری تو آئی لیکن وہ قانونی ڈگری کے اندر نہ آسکے۔
دوسری جانب سابق اسپن ماسٹر سقلین مشتاق کی زیرنگرانی سعید اجمل نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے، نئے ایکشن کے ساتھ اجمل کیرم بال کے علاوہ سیم اپ بال بھی کراسکیں گے۔