ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بلاگر کو دھمکیاں دینے سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے بلاگر کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کبھی اس بلاگر سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کبھی بلاگ ہٹانے سے متعلق کچھ کہا ہے۔
نوٹس کے مطابق سلمان خان پر چلنے والے کار حادثہ کیس میں 2 بلاگ کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ بلاگ میں کیس کے حقائق کو بھی مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے۔