جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف ایم کیوایم کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور نئی حد بندیوں کے خلاف ملیر پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا،خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں دھونس ، دھاندلی سے الیکشن کرائےگئےتوتمام جماعتیں اس کو مسترد کردیں گی۔

احتجاجی مظاہرے میں اراکین رابطہ کمیٹی اور صوبائی اسمبلی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بلدیاتی قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام پر مسئلہ مخالفت کا نہیں بلکہ پیپلز پارٹی جعلی طریقے سے اپنا میئر لانا چاہتی ہے، انہوں نے کراچی آپریشن کا ڈرامہ ہو یا من مانی حلقہ بندیاں ہوں ایم کیو ایم کسی ناانصافی پر سر نہیں جھکائے گی، کالا بلدیاتی نظام کسی ایک جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پورے صوبے کے ساتھ زیادتی ہے ، تمام اپوزیشن جماعتیں غیر قانونی بلدیاتی نظام کو مسترد کرچکی ہیں،

حکومت سندھ نے اپنے مفادات کے لیے بلدیاتی نظام کو بار بار پامال کرکے جمہوریت کا چہرہ مسخ کردیا ہے ، اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں پر غیر قانونی طریقے سے حکومت سندھ قبضے کی سیاست کررہی ہے، سندھ کے عوام سیاہ بلدیاتی قانون کو مسترد کرچکے ہیں اوراس ناانصافی کے خلاف آخری حد تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے، عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، جو لوگ چاہتے ہیں ایم کیو بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرے ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ، احتجاجی مظاہرے سے دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کا فیصلہ وڈیرے نہیں بلکہ عوام کرے گی اور عوام جس کو منڈیٹ دیں گے اس کا میئر منتخب ہوگا۔
    
   

Comments

اہم ترین

مزید خبریں