اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوئی گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث کراچی سمیت سندھ کے صنعتی علاقوں میں چاردن کے لیے گیس کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی کی پچاس فیصد صنعتیں بند ہوگئی ہیں جس پرصنعتکارسرپااحتجاج ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی مطابق گیس کی تین فیلڈز پانچ دن کے لئے سالانہ مرمت کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں جس کے سبب ایس ایس جی سی کو دوسوسترایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہو گا۔

اس موقع پرمحمود رنگون والا (چیئرمین نارتھ کراچی صنعتی ایسوسی ایشن) کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں تین روز سے گیس کی بندش کے باعث ساٹھ فیصد فیکٹریاں اورملیں بند ہوچکی ہیں جبکہ ہفتہ وارگیس کی لوڈ شیڈنگ اورگیس کے کم پریشر کی وجہ سے پراسسنگ کی صنعتیں پہلے ہی بحران کا شکار ہیں اوراب مسلسل تین دن گیس کی بندش سے صنعتوں کا پہیہ رک جائے گا۔

- Advertisement -

سائٹ صنعتی ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث فیکٹریاں اور ملیں بند ہونے سے یومیہ اربوں روپے کانقصان ہورہا ہے اورگیس کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں برآمدی آرڈرز کو پورا کرنا مشکل ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں