اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں چئیرمین،ڈپٹی چئیرمین،مئیر اور ڈپٹی مئیرکی نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ انتیس جون کو ہوگی، امیدوار پندرہ اورسولہ جون کوکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سترہ اور اٹھارہ جون کو ہو گی، بیس اور اکیس جون کو اپیلیں نمٹائی جائینگی۔بائیس جون کوامیدوارکاغذات واپس لے سکیں گے۔
اسی روز حتمی فہرست جاری ہوگی اور تیس جون کو نتائج جاری کر دیئےجائینگےجبکہ کامیاب امیدوار چارجولائی کو عہدوں کا حلف لیں گے۔