جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر ججز کا شکرگزار ہوں، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ تاریخی فیصلے پر جج صاحبان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، صدیق راٹھو کا کہنا ہے بغیرمردم شماری کے انتخابات کرانے کا فائدہ نہیں ہوگا، سندھ حکومت نے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے سر جوڑ لئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم کے فیصلے پر متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ابتدائی ردعمل دیتے ہوئے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ تاریخی فیصلے پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کا شکرگزار ہوں، پاکستان اور خصوصا سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ بیرسٹرفروغ نسیم سمیت تمام وکلا کو مقدمےکی پیروی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں، فیصلہ سن کراللہ کے حضور سر بسجود ہوں۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صدیق راٹھور نے کہا کہ دس سال سے زائد ہوگئے، مردم شماری نہیں کرائی گئی، انتخابات کا اصل مقصد مردم شماری کرائے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔
 

اہم ترین

مزید خبریں