لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کےاعلان سے عمران کا مقصد واضح ہوگیا ہے، لانگ مارچ کا اصل ہدف ملکی معیشت اور ترقیاتی پروگرام ہیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیجانب سے سول نافرمانی کےاعلان کے بعد سے ملک میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔
سول نافرمانی کےمتعلق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی، سول نافرمانی جیسےبیان سے پاکستان کے دشمن ہی خوش ہوسکتےہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پہلے دن بتا دیا تھا کہ لانگ مارچ کا اصل ہدف پاکستان کی معیشت اور مسلم لیگ نون کی حکومت کے ترقیاتی پروگرام ہیں۔