جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سپیکٹر 007: جیمز بانڈ واپس آرہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم کا نام ’سپیکٹر‘ ہوگا اور یہ یہ سنہ 2015 کے اواخر میں سنیما کی زینت بنے گی اس بات کا اعلان فلم کے ہدایتکار سیم مینڈیز نے جمعرات کی صبح پائن وڈ سٹوڈیوز میں کیا۔

یہ فلم سیم مینڈیز کی بطور ہدایت کار بانڈ سیریز کی لگاتار دوسری فلم ہوگی۔ انھوں نے اس سے قبل اس سیریز کی باکس آفس پر سب سے کامیاب فلم ’سکائی فال‘ کی بھی ہدایات دی تھیں۔

جیمز بانڈ سیریز کی اس 24ویں فلم میں ڈینیئل کریگ ہی ایجنٹ زیرو زیرو سیون کا کردار ادا کریں گے۔ یہ بطور بانڈ ڈینیئل کریگ کی چوتھی فلم ہوگی۔ اس کے علاوہ نیومی ہیرس منی پینی کا کردار نبھائیں گی۔

- Advertisement -

یہ کردار 1960 سے لے کر 1980 کی دہائیوں میں کئی بانڈ فلموں میں آ چکا ہے، اور اسے کئی اداکاروں نے ادا کیا ہے جن میں ڈونلڈ پلیزنس اور چارلز گرے شامل ہیں۔

اس سے قبل پیش کی جانے والی بانڈ فلم سکائی فال برطانیہ کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی تھی اور اس نے دنیا بھر میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ اس کے علاوہ سکائی فال نے دو آسکر انعامات بھی جیتے تھے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں