پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک، بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرستان : خیبرایجنسی اورشوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں سینتیس دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کررکھا ہے۔

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی میں 23دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب علاقوں میں کی گئی،مارے گئے دہشت گردوں میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اوربارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔ ادھرشمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے گربزاورڈبوری میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں چودہ دہشت گرد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب اورخیبرون میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ بچ جانے والے دہشت گرد بھاگتے پھررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں