کراچی : پی ٹی آئی نے آج شارع فیصل پر دھرنا دینے کے اعلان کیا ہے جس کے ردعمل میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کسی کو شارع بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اے ڈی آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کسی کو شارع فیصل پر دھرنا دینے اور سڑک بند کرنیکی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے آج میڈیا سے پی ٹی آئی کے دھرنے پر بات چیت کرتے ہوئے واضح طور پر پولیس کا موقف پیش کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان چاہیں تو نرسری کی سروس لین پر ریلی نکال سکتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مرکزی شاہراہ پر کسی بھی صورت دھرنا دینے کی اجازت نہیں مل سکتی۔