کراچی: سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے کارکن فاروق دادا کی بیوہ نے شرجیل میمن سے ان کے شوہر کو دہشت گرد کہنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
آج سندھ اسمبلی میں قواعدوضوابط کے تحت بجٹ کی ششماہی رپورٹ اسمبلی میں پیش نہ کرنے پرایم کیو ایم نے تحریک استحقاق پیش کی، اجلاس میں سندھ میں لوکل ٹرین سروس کی بحالی کےحوالےسےقرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، کارروائی کے دوران شرجیل میمن کیجانب سے ایم کیو ایم کے کارکن فاروق دادا کو دہشت گرد کہنے پر انکی بیوہ ممبر اسمبلی شازیہ فاروق نے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ شرجیل میمن دہشت گرد کہنے پرمعافی مانگیں۔
شازیہ فاروق سندھ اسمبلی کےاجلاس سےقبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کو ردعمل بھی ویسا ہی ملے گا جیسا وہ کرے گی۔خواجہ اظہار الحسن متحدہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ جلسوں کیخلاف قرار داد آئے گی توہم بھی اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کیخلاف قرارد اد لاسکتے ہیں۔
دوران اجلاس رکن اسمبلی ارم عظیم کے نیلوفر کے حوالے سے سوال پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت نے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نیلوفر سے خوفزدہ اراکین سے کہہ دیا کہ جسے نیلوفر کا ڈر ہے وہ اندرون سندھ چلا جائے،ساتھ ہی انہوں نے خوفزدہ افراد کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کی وجہ سے کراچی نیلوفرسے محفوظ رہے گا۔