جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شاہ عبداللطیف بھٹائی کےعرس کی تقریبات کا آغازہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں، تقریبات کا آغازاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور شرمیلا فاروقی نے کیا، عرس کے موقع پر صوبے کے تمام نجی، سرکاری تعلیمی اداروں اور عدالتوں میں تعطیل ہے۔

سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا آج دوسو سترواں عرس ہے، عرس کی تیاریاں کئی روز سے جاری تھیں، وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے بھٹ شاہ میں انتظامات کابھی جائزہ لیا، عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادر چڑھا کر کیا گیا۔

عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مزار کے احاطے میں شاہ کے فقیر اْن کا کلام لوگوں کوسنا رہے ہیں، محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر کا انتظام بھی کیا گیا ہے،عرس کے موقع پر زرعی نمائش، ادبی کانفرنس اورسندھ کی روایتی کْشتی ملاکھڑا کے مقابلے بھی ہوں گے۔

- Advertisement -

عرس کے تیسرے اور آخری روز موسیقی کا پروگرام اور ایوارڈز کی تقریب ہوگی، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مزار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب ہیں اور صوبے کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں اور عدالتوں میں تعطیل ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں