پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہ عبداللہ کی نمازِجنازہ ادا کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کی نمازِجنازہ عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں ریاض کی مرکزی مسجد میں ادا کی گئی۔

نمازِجنازہ میں پاکستان سے وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف، ترکی کے صدر طیب اردگان سمیت خلیجی سربراہوں اور اردن اور ایران کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ امام ترکی بن عبد اللہ مسجد ریاض میں ادا کی گئی۔

نمازِ عصر کے بعد نمازِ جنازہ ادا کی گئی ۔ شاہ عبداللہ کا کفن میں ملبوس جسدِ خاکی ایک تختے پر رکھا گیا تھا جسے سرخ و سفید چار خانے کے نقش  کا روایتی شماغ پہنے خدام نے اٹھایا ہواتھا۔

بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، قطر کے امیرشیخ تمیم بن حماد التھانی، کویت کے امیر شیخ صباح الاحمدالاصباح نے بھی دیگررہنماوٗں بھی شرکت کی۔

شاہ عبداللہ کی تدفین ریاض کے تاریخی قبرستان العود میں کی گئی۔ انتقال کے وقت شاہ عبداللہ کی عمر 91 سال تھی اور وہ لگ بھگ نو سال سے سعودی عرب کے حکمران تھے۔ شاہ عبداللہ کی جگہ سلیمان بن عبدالعزیزکو سعودی عرب کا نیا بادشاہ منتخب کیا گیاہے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں