ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شدید گرمی کی صورتحال میں روزہ نہ رکھا جائے، مفتی نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مفتی نعیم ملک بھر میں جاری گرمی کی شدت کے پیشِ نظر فتویٰ جاری کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث مسلمانوں کے روزہ چھوڑنے پر کوئی ممانعت نہیں ہے۔

پاکستان کے معروف عالم دین اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم  نے کراچی میں جاری شدید گرمی اور حبس کے باعث ہلاکتوں کے بعد اہم فتویٰ جاری کیا ہے، فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی کی صورتحال میں روزہ نہ رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرمی کی وجہ سے روزہ ترک کرنے پر کفارہ لازم نہیں ہوگا بلکہ بعد میں قضا روزہ رکھ لیا جائے۔

مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ معمر افراد، مریض اور بچے ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق روزے رکھ سکتے ہیں لیکن ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق روزہ چھوڑنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ دنوں سے جاری شدید گرمی کی لہر اور حبس کے باعث اب تک 750 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،  شہر بھر کے ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں، مردہ خانوں میں میتیں رکھنے کی گنجائش بھی نہیں جبکہ قبرستان میں بھی جگہ خالی نہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں