لاہور: ہائیکورٹ نے شریف برادران کے خلاف نیب ریفرنس کھولنے سے متعلق کیس میں نیب اور وفاق سے جواب طلب کرلیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں شریف برادران کے خلاف نیب ریفرنس کھولنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، شریف برادران کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ انیس سو چھیانوے میں ہائیکورٹ نے نیب ریفرنسز سے ان کے موکلیں کو بری کردیا تھا۔
مؤقف میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ریفرنس دوبارہ کھولے، ریفرنس کھولنے سے متعلق ہائی کورٹ کے دونوں جج صاحبان نے متضاد فیصلہ دیا تھا، ہائیکورٹ نے دونوں جج صاحبان کے متضاد فیصلے کے بعد جسٹس سردار شمیم کو ریفری جج مقرر کیا تھا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد گیارہ ستمبر کو نیب اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔