اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان: ڈرون حملوں میں شدت،6 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان: ڈرون حملوں میں شدت آگئی ہے، تازہ ڈرون حملے میں چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے، کل سے ابتک تین حملوں میں بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں میں تیزی آگئی، آج ہونے والےدو ڈرون حملوں میں ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چھ مزید شدت پسند ہلاک ہوئے،  مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی اکثریت غیر ملکی شدت پسندوں کی ہے۔

کل سے ابتک حملوں میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، کل صبح تحصیل شوال کے علاقے منگورتی میں ڈرون حملے میں چودہ افراد ہلاک  ہوگئے تھے، افغانستان سے آپریٹ ہونے والے امریکی ڈرون طیارے نے طالبان کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا، علاقے میں ڈرون طیارے کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔

- Advertisement -

امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے منگورتی میں ا یک گھر کونشانہ بنایا، ذرائع کے مطابق جس گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ  مقامی کمانڈر حبیب اللہ کا گھر ہے۔ جاسوس طیارے نے شدت پسند کمانڈر کے گھر پردو میزائل فائر کیے۔

گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کند گھڑ میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
،

Comments

اہم ترین

مزید خبریں