ڈھاکہ: پاکستان کیخلاف وائٹ واش اور ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پر انعامات کی بارش کردی۔
بنگلادیشی کھلاڑیوں کی قسمت ایسی کھلی کہ بنگال ٹیم کا ہرکھلاڑی کروڑ بن گیا، پاکستان کیخلاف بنگلاواش نے شیخ حسینہ واجد کو اتنا خوش کیا کہ انھوں نے بنگلالی کھلاڑیوں کا خزانہ انعامات سے بھردیا۔
یادگار جیت پر وزیر اعظم نے بنگلادیشی ٹیم کو ظہرانہ دیا، جس میں بی سی بی کے صدر سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی۔ حسینہ واجد نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل اور پھر پاکستان کو کلین سوئپ کرنے پر دو کروڑ ٹکا دینے کا اعلان کیا۔
صرف یہی نہیں بنگال کھلاڑیوں کو مزید ایک کروڑ بونس، سوا کروڑ کرکٹ بورڈ، ایک کروڑ نجی فارما کمپنی اور تین کروڑ ٹکا آئی سی سی سے بھی ملے۔
انعامات کی بارش ختم نہیں ہوئی، نیوزی لینڈ کو دو برس قبل کلین سوئپ کرنے پر حسینہ واجد نے تمام کھلاڑیوں کو گاریاں دینے کا بھی اعلان کردیا۔