ملتان: شیرشاہ بند میں شگاف ڈالنے کے باعث ملتان اورمظفرگڑھ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے جس سے حج آپریشن متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
ملتان اورمظفرگڑھ روڈ بند ہونے سے ڈی جی خان، لیہ، کوٹ ادو سمیت دیگر شہروں کے عازمین حج کو ملتان پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
ہیڈ محمد والا روڈ شگاف ڈالنے کے باعث بند ہوگیا ہےاور اب عازمین ِحج کے پاس باآسانی ملتان پہنچنے کا کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔
بالخصوص 14، 16 اور 18 ستمبر کی فلائٹس سے جدہ جانے والے عازمین حج انتہائی پریشان ہیں، حج آپریشن 13 ستمبر کو شروع ہوا تھا جو کہ 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔