فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، فیصل آباد میں ہونے والے حملے میں حامد رضا محفوظ رہے۔
پاکستان سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، صاحبزادہ حامد رضا حملے میں محفوظ رہے اور انہیں معمولی زخمی ہوئے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل کالعدم تنظیموں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ جس سے انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اس قبل بھی ان پرحملہ کیا گیا تھا، قتل کی دھمکیوں کی اطلاع فیصل آباد انتظامیہ کو دیئے جانے کے باوجود خاطر خواہ سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔