کراچی : کراچی کے اسکولوں میں تین اگست سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی ، جبکہ صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکول دس اگست تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت سندھ اور پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے, جس کے تحت سندھ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اسکول دس اگست تک بند رہیں گے۔
جبکہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کردی جائیں گی ، اس حوالے سے نیا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے یہ اقدام اٹھایا ہے ، جبکہ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نجی و سرکاری اسکول گیارہ اگست کو کھولے جائیں گے۔
Sindh Govt Ne New Notification Jari Kardya Jin Areas Men Selab Nahen Wahan Schools 03 Aug Ko Khuleingy.
— Fresh News Pakistan (@FNPakistan) August 1, 2015