ایڈیلیڈ: آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض اور آسٹریلیا کے شین واٹسن پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض اور شین واٹسن کے درمیان نوک جھونک پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
دونوں کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا چارج لگایا گیا ہے، وہاب ریاض پر میچ فیس کا پچاس اور شین واٹسن پر پندرہ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران شین واٹسن اور وہاب ریاض میں اشاروں کی جنگ ہوئی، جس پر آئی سی سی نے کارروائی کی، وہاب ریاض نے اپنی اسپیل کے دوران شین واٹسن کو ہلنے کا موقع بھی نہیں دیا۔
یاد رہے گزشتہ میچ میں وہاب ریاض کے میجک اسپیل نے واٹسن کو بکری بنادیا، شین واٹسن وہاب کے نشانے پر تھے اور وہاب کی تباہ کن بولنگ نے واٹسن کو حلنے نہ دیا۔
شین واٹسن وہاب کے باؤنسر سے بچتے تو وہاب کبھی تالیاں بجا کر چڑا تے تو کھبی فلائنگ کیس کرتے، وہاب ریاض اور واٹسن کے درمیان نوک جھونک نے میچ کا مزہ دوبالا کردیا۔
آئی سی سی نے واٹسن اور وہاب ریاض کے درمیان نوک جھوک کا ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کا فیصلہ کرلیا اور دونوں کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی پر چارج لگایا گیا۔