اسلام آباد: پاک فوج دہشتگردوں کےمکمل خاتمے کیلئےپُرعزم، ضرب عضب کی ضربیں جاری، وزیرستان میں علا قے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری، تیئتس شدت پسند ہلاک ہوگئے متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضرب عضب کے بعد دہشتگردی میں کمی واقع ہو ئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضرب عضب کی ضربوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاک فوج دہشتگروں کے مکمل خاتمے تک اس کو جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، آج وزیرستان کے علا قے دتہ خیل میں پاک فوج کی جانب سے فضائی کاروائی کی گئی جس میں دہشتگروں کے اہم ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہے۔
ذرائع کے مطابق ان فضائی حملوں میں تیئتس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا اور آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہو ئی ہے۔