لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نےانقلاب کا وژن دے دیا ، انکا کہنا تھا کہ ہرشخص کو روٹی، کپڑا اور روزگار ملے گا، بجلی اور گیس آدھی قیمت پردیں گے، پنجاب کو سات سے نو صوبوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب ویژن سے متعلق بتایا کہ سبسڈی اور بجلی ترجیح ہے، انقلاب کے بعد پاکستان میں مثالی لاء اینڈ آرڈر ہوگا، انقلاب کے بعد کوئی بے گھر نہیں رہے گا ۔
طاہر القادری نے کہا کہ ہر شخص کو روٹی، کپڑا اور روزگار ملے گا ، 15ہزار سے کم آمدنی والوں سےٹیکس نہیں لیں گے ، کسانوں کو 5سے 10ایکڑ زمین دیں گے کسی کو کافر قرار دیکر گلے کاٹنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سونا، پلاٹینیم، یورینیم، تیل کے وسیع ذخائر ہیں، انقلاب کے 2سے 3سال بعد ہر گاؤں میں بجلی ہوگی، بجلی اورگیس آدھی قیمت پر ملے گی، آدھی قیمت حکومت دے گی۔