منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا مرکز قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

:      عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا مرکز قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان بھر میں پائے جانے والے نوے فیصد پولیو کیسز کا جینیاتی تعلق پشاور سے جاملتا ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں دو ہزار بارہ کے برعکس دو ہزار تیرہ میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پولیو وائرس کے حوالے سے قائم علاقائی ریفرنس لیبارٹری کے نتائج کے مطابق پاکستان میں سامنے آنے والے اکیانوے کیسوں میں تراسی کا جینیاتی تعلق پشاور سے ملتا ہے۔

- Advertisement -

عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ گذشتہ چار سالوں کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے سیوریج کے چھیاسی نمونوں میں سے بہتر مہلک پولیو وائرس کے نمونے پائے گئے۔

گذشتہ چھ ماہ میں پشاور کے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیو وائرس پائے گئے، پشاور میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پولیو کے پینتالیس کیس سامنے آئے ہیں۔

پشاور اور قبائلی علاقوں میں پولیو وائرس کے تباہ کن پھیلاوٴ کے باعث قبائلی علاقوں میں گذشتہ برس پینسٹھ بچے معذور ہوگئے تھے، عالمی ادارہ صحت نے اس صورتحال کے پیش نظر متواتر بہترین معیار کی پولیو ویکسین مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جس کی سخت مانیٹرنگ کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

 

اہم ترین

مزید خبریں