اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عالمی شہرت یافتہ گلوکارنصرت فتح علی خان کا 66 واں یوم پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے سروں کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کا چھیاسٹواں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

فن موسیقی کی عظیم ہستی نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبر انیس سو اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئی، عالمی سطح پر جتنی شہرت نصرت صاحب کو ملی وہ کسی اور موسیقار یاگلوکار کے نصیب میں کم ہی آئی ہے۔

بحیثیت قوال انہوں نے ایک سو پچیس آڈیو البم ریلیز کئے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے، نصرت فتح علی خان نے کئی بالی وڈ فلمز کی موسیقی دی۔ ان کا ہالی وڈ جیسی بڑی فلم انڈسٹری کیلئے بھی کام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔

لیجنڈ نصرت فتح علی خان کی آواز میں ایسا جادو تھا، جو آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کردیتا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں