اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عدالتی کمیشن نہ بنا تو دوبارہ سڑکوں پر ہونگے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدالتی کمیشن نہ بنانے پر دوبارہ احتجاج کی دھمکی دیدی ۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے معائنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کےانتخابات میں ن لیگ نے ستر لاکھ جعلی ووٹ بھگتائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کچھ نہیں کرسکتی اس لیے رینجرز کا سہارا لینا پڑا۔

- Advertisement -

چیئرمین تحریکِ انصاف کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس میں کسی کی سیاسی مداخلت نہیں، ترقیاں اور تبادلے پولیس حکام کی مرضی سےہوتے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان نے پشاور میں سینٹرل پولیس کا دورہ کیا۔

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان سینٹرل پولیس آفس پشاور میں ایس ایم ایس الرٹ سروس اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا معائنہ کرنے پشاور پہنچے، عمران خان کو آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے شہر کی اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کی مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

اس موقع پر سیکورٹی کے ماسٹر پلان کے حوالے سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا گیا، عمران خان نے حیات آباد میں کرائم سین پر پیش آنیوالی مشکلات اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملی کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

عمران خان پولیس لائنز پشاور میں پولیس کی یادگارشہداء پر پھول بھی چڑھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں