مشہور گلوکار اوراداکار عدنان سمیع نے بالاخر اپنے ڈائٹ پلان کا راز کھول ہی دیا، انہوں پانچ دس یا بیس کلو نہیں بلکہ پورے 165 کلوگرام وزن گھٹایا ہے۔
دنیا کے تیز ترین پیانونواز ’عدنان سمیع‘خبروں کی زینت بنے رہنے کا فن اچھی طر ح جانتے ہیں ، چاہے معاملہ شادی کا ہو ، مو سیقی کا یا پھر ان کے وزن کم کرنے کا۔ حال ہی میں عدنان نے میڈیا کو بتایا ہے کہا انہوں نے تقریباً 165 کلو وزن کم کیا ہے۔
عدنان سمیع کہتے ہیں کہ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لئے ڈاکٹرز کی مدد لی ہے بلکہ ان کو یہ بھی معلوم ہوا ہ کہ بعض ڈاکٹرز ان کے وزن کی کمی کو اپنا کارنامہ قرار دےکر اپنی دکانیں چمکا رہےہیں حالانکہ بقول عدنان کے وہ ان ڈاکڑز سے کبھی مل بھی نہیں۔
وزن میں کمی کا راز بتاتے ہوئے عدنان کا کہنا تھا کہ وہ ’ہائی پروٹین ڈائٹ سسٹم‘ استعمال کررہے ہیں جس کے تحت وہ اپنی پسند کے کوئی بھی پروٹین کھا سکتے ہیں بشرطیکہ وہ آئل فری ہو اور یہی ان کے وزن کم کرنے کاراز ہے۔
ڈائٹ پلان سے عدنان کی زندگی میں انتہائی خوش گوار اثرات مرتب ہوئے ہیں جن میں ان کی رویا فارابی سے شادی اور فلم کی آفر شامل ہیں۔
عدنان سمیع نےشاد علی کی فلم ’کِل دل‘میں پس ِ پردہ گانے گا کر گلیمر کی دنیامیں واپسی کا راستہ ابھی حال میں ہی لیا ہے۔ جبکہ ان کی مزاحیہ فلم بھی 2015 تک ریلیز ہوجائے گی۔