اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

عظیم شاعر ساغر صدیقی کو رخصت ہوئے چالیس برس بیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اردو ادب کے عظیم شاعر ساغر صدیقی کو دنیا سے رخصت ہوئے  چالیس برس بیت گئے لیکن  ان کا کلام آج بھی زندہ ہے۔

بُھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجیے
تم سے کہیں ملا ہوں مجھے یاد کیجیے
منزل نہیں ہوں ، خضر نہیں ، راہزن نہیں
منزل کا راستہ ہوں مجھے یاد کیجیے

اردوزبان کو لطافت بخشنے والے عظیم شاعر ساغر صدیقی کو اہل ذوق آج ان کی رحلت کے چالیس سال بعد بھی یاد کررہے ہیں ۔ ساغر صدیقی انیس سو اٹھائیس کو بھارت کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد اختر تھا اورآپ چودہ برس کی عمر میں ہی شعر کہنے لگے تھے، ابتدا میں ’ناصر حجازی‘کے تخلص  سے غزلیں کہیں بعد ازاں ’ساغر صدیقی‘ کے نام سے خود کو منوایا۔

- Advertisement -

ساغر بقدرِ ظرف لٹاتا ہوں نقد ِ ہوش
ساقی سے میں ادھار کا قائل نہیں ہوں دوست
قیام پاکستان کے بعد ساغر صدیقی امرتسر سے لاہور منتقل ہوگئے پھر یہیں کے ہورہے۔ وہ ایک درویش صفت شاعر  تھے۔عشق مجازی عشق حقیقی ،جدوجہد، لگن اور آوارگی ساغر صدیقی کی شاعری کا موضوع بنے۔

انیس جولائی انیس سو چوہتر کو  ساغر اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے ، ساغر صدیقی میانی صاحب قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں ہر سال آپکے مزار پر عرس کا انعقاد ہوتا ہے۔

محفلیں لُٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا
ساز خاموش ہیں نغمات نے دم توڑ دیا

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں