کراچی : این اے دوسو چھیالیس میں پی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کو انتخابی مہم کے بعد پولنگ والے دن بھی گو عمران اسماعیل گو کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا۔
این سے دو سو چھیالیس میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کو ایک بار پھر مخالفین کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا، انتخابی دنگل کے دوران عمران اسماعیل سٹی ماڈل اسکول ایف بی ایریا پہنچے تو ایم کیوایم کے کارکنوں نے اُن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
جس پر وہ دورہ مکمل کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔
انتخابی مہم کے دوران بھی عمران اسماعیل ایف بی ایریا میں دو بار نہاری کھانے گئے لیکن وہاں بھی ایم کیوایم کے کارکنان نے گو عمران اسماعیل گو کے نعروں سے استقبال کیا تھا جبکہ آج پولنگ والے دن بھی گو عمران اسماعیل گو کے نعروں نے اُن کا پیچھا نہ چھوڑا۔